جامعہ کراچی نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ایل ایل بی کی ڈگری منسوخ کردی

0
123

کراچی میں جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے طارق محمود ولد قاضی محمد اکرم کی ایل ایل بی ڈگری منسوخ کر دی ہے۔

یونیورسٹی کے رجسٹرار عمران احمد صدیقی کی جانب سے ڈگری کی منسوخی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

جامعہ کراچی کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سینڈیکیٹ کے اجلاس اور unfairmeans کمیٹی کی سفارشات کے تحت طارق محمود ناجائز ذرائع کے استعمال میں پایا گیا۔ ان پر 3 سال کے لیے debar کی پابندی عائد کی گئی ہے، جس کے تحت وہ کسی کالج یا یونیورسٹی میں داخلہ نہیں لے سکیں گے اور کسی امتحان میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ طارق محمود کبھی بھی اسلامیہ لاء کالج کراچی کے طالب علم نہیں رہے، اس لیے ان کا ایل ایل بی انرولمنٹ نمبر AIL-7124/87 منسوخ کیا گیا۔

وائس چانسلر کی منظوری سے جاری اس سرکلر کی اطلاع اسلام آباد ہائی کورٹ، سندھ ہائی کورٹ، چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، ایچ ای سی پاکستان، سندھ ایچ ای سی، سندھ بار کونسل، پرنسپل اسلامیہ لاء کالج اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی دے دی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا