راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
عدالت کے مطابق 26 نومبر کے تھانہ اٹک کے دو مقدمات میں نعیم حیدر نے عبوری ضمانت حاصل کی تھی، تاہم آج طلبی کے باوجود وہ اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔
عدالت نے عدم پیروی پر عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے نعیم حیدر پنجوتھہ ایڈووکیٹ کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کیا۔






