اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ یمن کے قریب آگ لگنے والے ایل پی جی ٹینکر پر موجود تمام 24 پاکستانی شہری محفوظ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 17 ستمبر کو یمن کے ساحل کے قریب ایک ایل پی جی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس پر کثیرالقومی عملہ موجود تھا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتخانوں نے فوری طور پر یمنی حکام سے رابطہ کیا اور عملے کی خیریت یقینی بنائی۔ جہاز اب یمن کے پانیوں سے نکل چکا ہے اور محفوظ طریقے سے اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔
دفتر خارجہ کے مطابق عملے کے اہل خانہ کو بھی مسلسل تازہ صورتحال سے آگاہ رکھا گیا۔






