ہم جنگ سے نہیں ڈرتے، پابندیوں کا دوبارہ نفاذ غیر منصفانہ ہے،ایرانی صدر

0
153

تہران: ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اقوامِ متحدہ کی جانب سے بین الاقوامی پابندیوں کے دوبارہ نفاذ کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایران پر اقتصادی اور فوجی پابندیاں آج رات سے نافذ ہو رہی ہیں، جن کے اطلاق کے بعد تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔

صدر پیزشکیان نے نیویارک میں جنرل اسمبلی کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برطانیہ، فرانس اور جرمنی پر الزام لگایا کہ انہوں نے ایران کے خلاف کارروائی کی راہ ہموار کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران جوہری معاہدے سے دستبردار نہیں ہو رہا اور اگر حملہ ہوگا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، تاہم وہ جنگ کے خواہاں نہیں۔

امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں صدر نے عالمی اداروں اور طاقتوں کی خاموشی پر تنقید کی اور کہا کہ جو ادارے انسانیت بچانے کے لیے بنے تھے وہ آج مسائل کا حصہ بن چکے ہیں۔ زخمی پاؤں کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ وہ معمولی طبی مسئلہ تھا اور اب وہ ٹھیک ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا