غزہ میں صیہونی فورسز کے حملے تیز، 77 فلسطینی شہید، 265 زخمی

0
160

غزہ: اسرائیلی فورسز نے غزہ میں حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے، جس میں بے گھر، نقل مکانی کرنے والے اور امداد کے متلاشی فلسطینی بھی نشانہ بنے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں میں 77 فلسطینی شہید اور 265 زخمی ہو گئے، جن میں سے 13 افراد امدادی مراکز کے قریب مارے گئے۔

17 سالہ فلسطینی نوجوان بھوک اور علاج نہ ملنے کے سبب چل بسا، جبکہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد اسرائیلی حملے میں ہلاک ہوئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ نصیرات پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ شہر پر اسرائیل کا زمینی حملہ شدت اختیار کر چکا ہے، جس کے باعث لاکھوں فلسطینی محصور ہیں اور خوراک، پانی اور بجلی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 65,626 ہو گئی ہے، جبکہ 1,67,783 فلسطینی زخمی ہیں، انسانی بحران انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا