امریکا نے مسئلہ کشمیر کے پُرامن حل کی خواہش ظاہر کر دی

0
111

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان براہِ راست تنازع ہے اور امریکا اس کے پُرامن حل کی خواہش رکھتا ہے۔

ترجمان کے مطابق اگر کشمیر کے مسئلے پر ثالثی کی پیشکش کی گئی تو امریکا آمادہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی اس مسئلے کا حل ہیں، اور امریکا نے ماضی میں بھی پاک بھارت جنگ بندی میں کردار ادا کیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردوں کی حوالگی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ امریکی شہریوں کو قتل کرنے والے دہشت گرد کی حوالگی تعلقات میں مثبت شروعات ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکا پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم دونوں کے ساتھ تعلقات کی نوعیت مختلف ہے۔ مزید کہا گیا کہ امریکا ریکوڈک میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لے رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا