لندن: پاکستانی نوجوان سکواش پلیئر نور زمان کینیڈا میں جاری نیش کپ کے فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔
سیمی فائنل میں نور زمان نے کولمبیا کے میٹیاس کنوڈسن کو صرف 28 منٹ میں شکست دی۔ انہوں نے یہ مقابلہ 3-0 سے اپنے نام کیا، اسکور 11-3، 12-10 اور 11-3 رہا۔
دوسری جانب پاکستان کے اشعب عرفان سیمی فائنل میں کامیابی حاصل نہ کر سکے اور مصر کے سیکنڈ سیڈ مصطفیٰ السرطی کے ہاتھوں 3-1 سے ہار گئے۔
فائنل پاکستان کے نور زمان اور مصر کے مصطفیٰ السرطی کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کی انعامی رقم 31 ہزار 250 ڈالر رکھی گئی ہے۔






