پاکستان اور بھارت اچھے پڑوسی ہونے کا ثبوت دیں،کپل دیو

0
110

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کپل دیو کا کہنا تھا کہ کھیل میں ہاتھ ملانا بڑی بات نہیں، دونوں ممالک اچھے پڑوسی ہیں تو اچھا پڑوسی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو بڑے بھائی کی حیثیت سے آگے بڑھ کر مسائل حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

کپل دیو کے مطابق ماضی کو بھلا کر دونوں ملک بہتر مستقبل کے لیے مذاکرات کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا