جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا، مریض جاں بحق

0
123

آزادکشمیر کے علاقے بٹل میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کارکنوں نے ایمبولینس کو روک لیا، جس کے باعث اس میں موجود مریض دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے مریض کی شناخت محمد صادق کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مظفرآباد میں مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح کارکنوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کارکنوں نے غلیلوں اور ہتھیاروں سے پولیس پر بھی حملہ کیا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مسلح افراد کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس نے مؤقف اختیار کیا کہ کسی کو بھی معمولاتِ زندگی متاثر کرنے یا عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہنگامہ آرائی میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا