یورپی یونین نے ایران پر دوبارہ پابندیاں لگا دیں

0
133

برسلز: یورپی یونین نے ایران پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے ہوئے دوبارہ پابندیاں عائد کردی ہیں۔

یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایران کے مرکزی بینک سمیت متعدد ایرانی بینکوں کے اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ مخصوص ایرانی حکام پر سفری پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔

یورپی یونین نے مزید کہا ہے کہ ایران کی خام تیل کی خریداری و ترسیل، سونے اور بعض بحری سازوسامان کی فروخت پر بھی پابندی لگادی گئی ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ سفارتی مذاکرات کے دروازے اب بھی کھلے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا