پی آئی اے آج سے ٹورنٹو کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کرےگی

0
142

قومی ایئرلائن پی آئی اے آج سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ قومی ایئرلائن کے ترجمان نے پروازوں کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔

پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے اپنی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک معطل کر دی تھیں۔ اس کی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق ٹورنٹو کے لیے پاکستان سے طویل فاصلے کی براہ راست اور نان اسٹاپ فلائٹس بوئنگ 777 ایل آر طیاروں کے ذریعے آپریٹ کی جاتی ہیں، تاہم اس وقت ائیرلائن کے دونوں بوئنگ 777 ایل آر طیارے گراؤنڈ ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک بوئنگ 777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئرز تبدیل ہونے ہیں۔ نئے لینڈنگ گیئرز شعبہ انجینئرنگ کو مل گئے ہیں لیکن مطلوبہ ٹولز نہ ہونے کی وجہ سے یہ بروقت طیارے میں نصب نہیں ہوسکے۔ اس لیے اب ٹورنٹو کی پرواز بوئنگ 777-300 ای آر طیارے کے ذریعے آپریٹ کی جائے گی۔

قومی ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق آج پی کے 783 کراچی سے ٹورنٹو کے لیے روانہ ہوگی۔ اس موقع پر پی آئی اے نے ٹورنٹو کے لیے ٹکٹ پر 15 فیصد رعایت کا اعلان بھی کیا ہے۔ رعایتی ٹکٹ دس اکتوبر تک دستیاب ہوں گے اور ان پر 30 ستمبر سے 19 دسمبر تک سفر کیا جاسکے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا