کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، خودکش حملہ ناکام، 6 دہشت گرد ہلاک

0
151

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں سکیورٹی فورسز نے گاڑی کے ذریعے ہونے والے خودکش حملے کو ناکام بناتے ہوئے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد ایف سی کی وردی میں ملبوس تھے اور فتنہ الہندوستان کے ایجنڈے پر کارروائی کر رہے تھے۔ کارروائی میں 2 ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ فورسز کا کہنا ہے کہ ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جاتا رہے گا۔

پولیس کے مطابق زرغون روڈ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، جبکہ شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، ایف سی کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے شہر بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی اور تمام ڈاکٹروں، فارماسسٹ، نرسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو ہسپتالوں میں طلب کر لیا۔

دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں شعلے بلند ہوتے اور قریبی گاڑیوں کو آگ کی لپیٹ میں آتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا