خواتین چھاتی کے کینسر کو سنجیدگی سے لیں،آصفہ بھٹو

0
148

اسلام آباد،: خاتون اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خواتین چھاتی کے سرطان کو سنجیدگی سے لیں اور اپنی صحت کو ترجیح دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر 9 میں سے ایک خاتون اس مرض کا شکار ہوتی ہے، مگر بروقت تشخیص سے بقاء کی شرح 90 فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔

خواتین کو خود معائنہ، 30 برس کے بعد کلینکل چیک اپ اور 40 برس کے بعد میموگرافی کرانے کی تاکید کی گئی۔ بی بی آصفہ نے صحت مند طرز زندگی اپنانے، آگاہی بڑھانے والی تنظیموں کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اگر ہم ایک ماں، بہن یا بیٹی کی جان بچا لیں تو دراصل ہم نسلوں کو بچاتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا