عالیہ بھٹ نے محافظوں کو روک کر مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

0
134

عالیہ بھٹ نے محافظوں کو روک کر مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں۔

عالیہ بھٹ آج کاجول اور رانی مکرجی کی ایک مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں جہاں انھیں مداحوں نے گھیر لیا اور تصاویر بنوانے کی ضد کی۔

زیتونی سبز لہنگا اور سفید بلاوز پہنے، ہاتھوں میں لال چوڑیاں اور کانوں میں چمکتی بالیاں ڈالے 32 سالہ عالیہ بھٹ نہایت دلکش لگ رہی تھیں۔

یہ تیاری رانی مکرجی اور کاجول کے درگا پوجا کے لیے تھی، جہاں متعدد فنکاروں کی آمد نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

عالیہ بھٹ اپنے محافظوں کے حصار میں پنڈال میں داخل ہوئیں تو مداحوں کی بڑی تعداد اپنی پسندیدہ اداکارہ کی جانب لپکی۔

جب عالیہ چند مداحوں کے ساتھ سیلفی بنا کر اندر داخل ہونے ہی والی تھیں تو ایک خاتون مداح نے ان کا بازو پکڑ لیا اور اپنی جانب کھنچ کر تصویر بنوانے کی فرمائش کی۔

موقع کی نزاکت کو دیکھ کر عالیہ کے محافظ نے مداح کو دور کرنا چاہا لیکن عالیہ بھٹ مداح کی اس بے قابو لگاؤ پر مسکرا اٹھیں اور محافظوں کو پیچھے ہٹنے کا اشارہ دیا۔

اس کے بعد خاتون نے عالیہ بھٹ کو مزید قریب کرکے تصاویر بنوائیں، جو خاتون کے بیٹے نے لیں، اور اس طرح پورے خاندان نے سیلفی لی۔

عالیہ بھٹ کو اسی خندہ پیشانی اور خوش مزاجی کے باعث “کوئین آف گریس” بھی کہا جاتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا