پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ورلڈکپ میچز بھارت سے نیوٹرل مقام پر منتقل کرنے کا مطالبہ

0
126

پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے میچز نیوٹرل مقام پر کروانے کا مطالبہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھا ہے جس میں بھارت میں جونیئر ورلڈکپ کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں کھلاڑیوں کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات اور تحفظات بیان کیے گئے ہیں جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے زور دیا ہے کہ پاکستان کے میچز بھارت کے بجائے کسی نیوٹرل مقام پر منعقد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈکپ رواں سال 28 نومبر سے بھارت میں کھیلا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا