اسلام آباد پولیس کا پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر تشدد اور توڑ پھوڑ

0
617

اسلام آباد: نیشنل پریس کلب کے باہر آزادکشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران اسلام آباد پولیس پریس کلب میں داخل ہوگئی اور کیفے ٹیریا میں توڑ پھوڑ کی۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے کیفے ٹیریا میں موجود صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ پریس کلب کے ایک ملازم کو بھی گرفتار کر کے لے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ “پریس کلب میرے گھر کی طرح ہے، اس واقعے کی مکمل تفتیش ہوگی۔”

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ “صحافی برادری پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا