اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نیشنل پریس کلب پہنچے اور پولیس کے ناخوشگوار واقعے پر صحافیوں سے معذرت کی۔
طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت آزادی اظہارِ رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے، “پولیس کی جانب سے اور اپنی جانب سے معافی مانگنے آیا ہوں۔”
انہوں نے وضاحت کی کہ کشمیر کمیٹی راولپنڈی کے کچھ افراد نے اسلام آباد پولیس کے ایس پی اور ایس ایچ او سے بدتمیزی کی، بعدازاں کچھ لوگ احتجاج کے لیے پریس کلب کے اندر داخل ہوئے، پولیس انہیں گرفتار کرنے آئی تھی۔
وزیر مملکت نے بتایا کہ انہیں وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھیجا ہے، جنہوں نے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔






