حکومت کا چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ

0
140

اسلام آباد: حکومت نے چینی کی مزید درآمد روکنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزارتِ قومی غذائی تحفظ میں شوگر اسٹاکس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں دستیاب وافر ذخائر کے باعث مزید چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

سرکاری حکام کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مزید درآمدات نہیں کی جائیں گی اور یہ عمل صرف اُن معاہدوں تک محدود رہے گا جو پہلے ہی طے پا چکے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی کے آرڈرز دیے جا چکے ہیں اور درآمدات صرف انہی معاہدوں کے مطابق ہوں گی۔ اس سلسلے میں ٹی سی پی کو مزید چینی درآمد نہ کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ حکومت نے اس سے قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب اس پالیسی میں تبدیلی لاتے ہوئے درآمدات کو 3 لاکھ میٹرک ٹن تک محدود کر دیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا