غزہ فلوٹیلا میں پاکستانیوں کی شرکت عوامی جذبے کی نمائندگی ہے، وزیر اعظم

0
200

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں پاکستانی وفد کی شمولیت کو پاکستانی عوام کی امنگوں اور جذبے کی نمائندگی قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ وہ پاکستان کے شہریوں کی باوقار شرکت کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مشتاق احمد خان، مظہر سعید شاہ، وہاج احمد، ڈاکٹر اسامہ ریاض، اسماعیل خان، سید عزیز نظامی اور فہد اشتیاق سمیت دیگر پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کیا جو انسانی ہمدردی کے اصولوں کے تحت اس عظیم امدادی مشن میں شریک ہوئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی عوام کی امن پسند امنگوں، انصاف کے لیے جدوجہد اور ضرورت مندوں کی مدد کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان انسانی جان کے احترام، محفوظ رسائی اور بلا تعطل امداد کے اصولوں کی حمایت کرتی ہے۔ شہباز شریف نے پاکستانی شہریوں کی سلامتی، وقار اور جلد از جلد وطن واپسی کے لیے دعا اور کوشش کا عزم بھی ظاہر کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا