فلوٹیلا پر حملہ، کولمبیا کا اسرائیلی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے کا اعلان

0
155

بگوٹا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے لیے امداد لے جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے عملے میں شامل دو کولمبیائی خواتین کی گرفتاری کے بعد ملک میں موجود تمام اسرائیلی سفارت کاروں کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

فلوٹیلا میں شامل مانویلا بیڈویا اور لونا بریتو کو اسرائیلی افواج نے اس وقت گرفتار کیا جب قافلہ غزہ کے قریب ایک خطرناک سمندری زون میں داخل ہوا، جو ساحل سے تقریباً 150 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔

صدر پیٹرو نے کہا کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں تو یہ وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی جانب سے ایک نیا بین الاقوامی جرم ہے اور اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔

کولمبیا اس اقدام کے بعد خطے کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے فلوٹیلا واقعے پر اسرائیل کے خلاف بڑی سفارتی کارروائی کی ہے۔ انسانی حقوق کے کارکنوں اور فلوٹیلا منتظمین نے کولمبیا کے اقدام کو سراہا اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر عملی اقدامات کیے جائیں۔

گستاوو پیٹرو نے پہلے بھی جنرل اسمبلی میں غزہ میں نسل کشی کے خلاف تقریر کی تھی، جس پر امریکی اور اسرائیلی سفیر اپنی سیٹوں سے اٹھ کر باہر چلے گئے تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا