جسٹس (ر) کوثر سلطانہ ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کی وائس چانسلر مقرر

0
114

وزیر اعلیٰ سندھ نے جسٹس (ر) کوثر سلطانہ حسین کو کراچی میں ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کا وائس چانسلر مقرر کر دیا ہے۔ ان کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے اور نوٹیفکیشن محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے جاری ہوا۔

تقرری کی سفارش پروفیسر ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت سرچ کمیٹی نے کی تھی، جس کے پینل میں جسٹس کوثر سلطانہ کا نمبر پہلا تھا۔ یونیورسٹی کی یہ اسامی تقریباً تین برس سے خالی تھی اور اس دوران عارضی چارج دیگر یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے پاس رہا۔

تقرری کے لیے اشتہار، اسکروٹنی اور انٹرویو کا عمل مکمل کیا گیا، کیونکہ پہلی بار اشتہار میں امیدوار 50 فیصد سے زائد نمبر حاصل نہیں کر سکے تھے۔ جسٹس کوثر سلطانہ نے کہا کہ وہ جمعہ کو عہدہ سنبھالیں گی اور دیانت داری کے ساتھ یونیورسٹی کی بہتری کے لیے کام کریں گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا