پاکستان نے افغانستان کے خلاف وہیل چیئر ٹی 20 سیریز اپنے نام کرلی

0
147

کراچی: پاکستان نے افغانستان کو 1-3 سے شکست دے کر وہیل چیئر ٹی20 سیریز اپنے نام کرلی۔

سیریز کے چوتھے اور آخری میچ میں افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے۔ جابر صافی 38 اور زر عالم 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں پاکستانی ٹیم نے شاندار بیٹنگ کی اور 156 رنز کا ہدف صرف 14.4 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ گوہر آفریدی 64 اور اسامہ طارق 60 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد فیاض نے 24 رنز بنائے۔

پاکستان کی جیت کے ساتھ سیریز 1-3 سے گرین شرٹس کے نام ہوگئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا