پشاور میں گزشتہ روز دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

0
158

پشاور: گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقے گڑھی قمر دین میں بارودی مواد کے دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار محمد سجاد کی نمازِ جنازہ آج ملکِ سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ شہید پہلے علاج کے دوران ایل آر ایچ اسپتال میں جاں بحق ہوئے تھے۔

نمازِ جنازہ میں قائم مقام آئی جی خیبرپختونخواہ پولیس محمد علی بابا خیل، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز، فوجی افسران، دیگر پولیس افسران، اہلکار اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے شہید کو سلامی پیش کی اور فوجی و پولیس حکام نے تابوت پر پھول چڑھا کر بلند درجات کے لیے دعا کی۔

قائم مقام آئی جی اور سی سی پی او نے شہید کے لواحقین سے دلی تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا