خود صحافی رہا ہوں، پریس کلب  پر پولیس دھاوے کی انکوائری کررہے ہیں، آئی جی اسلام آباد

0
181

اسلام آباد: آئی جی اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ میں خود صحافی رہا ہوں، پریس کلب پر پولیس دھاوے کی مکمل انکوائری کر رہے ہیں۔

میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ صحافیوں پر تشدد کے واقعے کی شفاف تحقیقات ہوں گی اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی عزت اور تکریم میرے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ ماضی میں میں خود بھی صحافت کا حصہ رہا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں تمام صحافتی تنظیموں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں آئی جی نے کہا کہ پولیس کو تشدد کی اجازت کس نے دی، اس کا تعین انکوائری ٹیم سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ کر کرے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا