جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس، شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

0
171

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں یہ وارنٹ جاری کیے۔ وارنٹ گرفتاری والے رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر بھیجا جبکہ ان کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ طلب کی۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید اور حماد اظہر کو مقدمے میں پہلے ہی اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت یکم نومبر تک ملتوی کر دی۔

رہنماؤں پر الزام ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا