بلاول بھٹو کا سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ

0
157

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکے جانے اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان سمیت تمام افراد کو حراست میں لینے پر شدید ردعمل دیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے فلوٹیلا کو روک کر ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو گرفتار کر کے انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سینیٹر مشتاق احمد خان کو حراست میں لینا بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ غزہ کے لیے انسانی راہداری کھولی جائے اور فلسطینی عوام کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا