جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کیخلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل

0
91

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری منسوخی کے خلاف دائر درخواست پر جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل کر دیا اور جامعہ کے سنڈیکیٹ و ان فیئر مینز کمیٹی کو مزید کارروائی سے روک دیا۔

ڈویژن بینچ جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ ایک شخص کی زندگی بھر کی کمائی اور ساکھ کا ہے، اس لیے عدالت کو انتہائی احتیاط کے ساتھ فیصلہ کرنا ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر صلاح الدین نے مؤقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی کا فیصلہ معطل ہونا ضروری ہے تاکہ ان کے مؤکل کو نقصان نہ پہنچے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر کئی دہائیوں بعد کوئی معاملہ اٹھایا گیا ہے تو متاثرہ شخص کو سنے بغیر فیصلہ دینا قانونی طور پر کمزور تصور ہوگا۔

جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ممکن ہے یہ کارروائی ذاتی مفادات کی بنیاد پر کی گئی ہو، اور اگر جامعہ کراچی نے درخواست گزار کو نوٹس نہیں دیا تو یہ فیصلہ قانون کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتا۔

عدالت نے جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر عمران صدیقی کو جواب جمع کرانے کے لیے وقت دیتے ہوئے مزید سماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا