سپینش بحری جہاز کے ملبے سے 10 لاکھ ڈالرز مالیت کا خزانہ برآمد

0
135

ریاست فلوریڈا کے ساحلی پانیوں میں غوطہ خوروں کی ایک ٹیم نے کئی صدیوں پرانا خزانہ دریافت کیا ہے، جس کی مالیت تقریباً 10 لاکھ ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔

یہ خزانہ ایک ہزار سے زائد سونے اور چاندی کے سکوں پر مشتمل ہے جو 18ویں صدی میں اسپین کے زیرِ تسلط ممالک بولیویا، میکسیکو اور پیرو میں ڈھالے گئے تھے۔ یہ سکے دراصل اسپینش بحری جہاز کے تھے جو قیمتی سامان لے کر اسپین واپس جا رہے تھے، مگر 1715 کے سمندری طوفان میں بیڑا غرق ہوگیا تھا۔

گزشتہ برسوں میں بھی اس خزانے کے طلائی سکے دریافت ہو چکے ہیں، تاہم حالیہ مہم میں ملنے والے سکوں پر تاریخ اور ٹیکسال کے نام واضح طور پر پڑھے جا سکتے ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ صرف خزانے کی دریافت نہیں بلکہ تاریخی کہانیوں کی بازیافت بھی ہے۔

غوطہ خوروں نے زیرآب میٹل ڈیٹیکٹرز اور خصوصی کشتیوں کی مدد سے یہ مشن مکمل کیا۔ فلوریڈا کے قوانین کے تحت سرکاری پانیوں میں ملنے والا خزانہ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے، جس میں سے 20 فیصد حصہ حکومت کے پاس جائے گا، جبکہ باقی خزانہ کمپنی اور اس کے سب کنٹریکٹرز میں تقسیم ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا