سممندری طوفان سائیکلون شکتی نے بحیرہ عرب میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، سندھ میں بھی ہائی الرٹ

0
184

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سائیکلون “شکتی” بحیرہ عرب میں شدت اختیار کر گیا ہے اور کراچی سے صرف 360 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔ طوفان کے باعث ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر اور اندرون سندھ کے کئی اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ کراچی سمیت سندھ بھر میں موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہواؤں کی رفتار 125 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے اور طوفان مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔ ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے سختی سے روک دیا گیا ہے۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ 3 سے 6 اکتوبر تک سمندری حالات نہایت خطرناک رہیں گے اور تمام اداروں کو ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا