پنجاب کے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم، کروڑوں کی بچت ہوگی

0
126

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں بڑا انتظامی قدم اٹھاتے ہوئے دفاتر میں روایتی فائل سسٹم ختم کر دیا ہے اور اب تمام کارروائی ڈیجیٹل نظام کے تحت ہوگی۔ حکومت کے مطابق اس فیصلے سے کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

ترجمان چیف سیکریٹری پنجاب آفس کے مطابق سول سیکریٹریٹ اور پنجاب حکومت کے تمام محکموں کی کاغذی کارروائی کو ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے، جس کے بعد اب سارا پیپر ورک ای فاس سسٹم پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے سول سیکریٹریٹ سے تمام ہارڈ کاپی فائلز جمع کر لی گئی ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ روایتی فائل سسٹم کے خاتمے سے اسٹیشنری کی مد میں 80 فیصد سے زائد بجٹ ختم کر دیا جائے گا، جس سے کروڑوں روپے کی بچت ہوگی، ساتھ ہی کام کی رفتار بھی تیز ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای فاس پر اپ لوڈ ہونے والی فائلز کو نہ صرف ٹریک کیا جا سکے گا بلکہ کسی دفتر میں فائل رکنے کی صورت میں چیف سیکریٹری آفس کے لیے فوری الرٹ بھی جاری ہوگا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا