اسرائیل نے اطالوی رضاکاروں کو ملک بدر کردیا

0
100

اسرائیل نے غزہ امدادی قافلے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 43 کشتیوں کو یرغمال کر لیا اور 500 رضاکاروں کو گرفتار کر لیا تھا، جن میں سے آج چار اٹلی سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا گیا۔

گرفتار رضاکاروں کو صحرائے نقب کی کیچزیوت جیل منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں ڈی پورٹیشن مکمل ہونے تک رکھا جائے گا۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق تمام زیرِ حراست رضاکار محفوظ اور صحت مند ہیں اور ان کے ملک واپس بھیجنے کے انتظامات متعلقہ وزارتِ خارجہ کے ساتھ رابطے میں کیے جا رہے ہیں۔

ان رضاکاروں میں معروف وکلا، پارلیمانی نمائندے، انسانی حقوق کے کارکن، عالمی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ، پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد، بارسلونا کی سابق میئر ادا کولو اور یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن شامل ہیں۔

قافلے کی کشتیوں پر خوراک اور دوائیں موجود تھیں جو محصور فلسطینیوں تک پہنچائی جانے والی تھیں۔ اسرائیلی بحریہ نے دو روز کے دوران تمام 43 کشتیوں کو یرغمال کر لیا اور رضاکاروں کو حراست میں لے لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا