وزیراعظم اور فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک سعودی دفاعی معاہدے پر تبادلہ خیال

0
245

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے دفاعی معاہدے اور خطے کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پاک سعودی معاہدے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی سعادت پاکستان کے لیے باعثِ مسرت ہے۔

رابطے میں دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ اور غزہ کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے حماس کے بیان کو خطے میں امن کی راہ ہموار کرنے کا موقع اور فلسطینی عوام کی نسل کشی روکنے کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، غزہ میں جنگ بندی فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے دیرینہ خواب کی تکمیل میں مددگار ثابت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن خطے کی ترقی و خوشحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا