انگلینڈ میں مسجد کو نقصان پہنچانے کی کوشش، باہر کھڑی کار جلادی گئی

0
205

ایسٹ سسیکس: انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے واقعے کو نفرت انگیز جرم قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق، واقعہ 4 اکتوبر کی رات پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کی جو ناکام ہوئی، جس کے بعد انہوں نے باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب رہے۔

سسیکس پولیس نے کہا ہے کہ وہ مقامی مسلم کمیونٹی کے خدشات سے بخوبی واقف ہے اور کسی بھی عینی شاہد کو واقعے کی معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

ڈیٹیکٹیو سپرنٹنڈنٹ کیری بوہنا کے مطابق، نفرت انگیز جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور علاقے کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا