آئی ایم ایف نے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی

0
161

اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ نے پاکستان سے گذشتہ دو سال میں تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت طلب کی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ مطالبہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان جاری دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کے دوران سامنے آیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے آٹومیشن سسٹم اور سنگل ونڈو کے 2023-24 کے درآمدی اعداد و شمار میں 5.1 ارب ڈالر کا فرق نظر آیا، جو مالی سال 2024-25 میں بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر ہوگیا۔ آئی ایم ایف نے پرانے تجارتی ڈیٹا کو درست کر کے عوامی سطح پر شائع کرنے پر زور دیا ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارہ شماریات کا ڈیٹا سسٹم 2017 سے اپ ڈیٹ نہیں ہوا، جس کی وجہ سے غیرملکی درآمدات کی رپورٹنگ کم دکھائی گئی۔ سب سے زیادہ فرق ٹیکسٹائل سیکٹر میں 3 ارب ڈالر اور دھاتوں میں ایک ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، اور ڈیٹا کی اصلاحات اقتصادی نمو اور برآمدات پر اثر ڈال سکتی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا