پی آئی اے نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی، وزیر خزانہ

0
170

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اور ڈسکوز کی نجکاری بھی زیر غور ہے۔

وزیر خزانہ نے اکیومن کی سی ای او جیکولین نووگراٹز کی قیادت میں وفد سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، موسمیاتی لچک اور معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے اے آئی، ڈیٹا اینالٹکس اور ڈیجیٹل انضمام پر زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا نجی شعبہ ملکی معیشت کا انجن ہے اور حکومت برآمدات پر مبنی ترقیاتی ماڈل اپنانے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مالی نظم و ضبط اور ٹیرف اصلاحات سے معیشت میں استحکام ممکن ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان رواں سال کے اختتام سے قبل پہلا پانڈا بانڈ جاری کرے گا اور تمام سرکاری ادائیگیاں آئندہ مالی سال کے اختتام تک ڈیجیٹل ہو جائیں گی۔ بیرونی منافع اور یوروبانڈ کی ادائیگیاں معمول کے مطابق مکمل ہو چکی ہیں۔

اکیومن کے 90 ملین ڈالر کے ایگریکلچر رزیلینس فنڈ کے تحت پاکستان میں پائیدار زراعت اور موسمیاتی مطابقت کے منصوبوں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا