اداکارہ کی شکایت پر بھارتی فلم ساز گرفتار

0
183

بھارت کے فلم ساز ہیمنتھ کمار کے خلاف ٹی وی اداکارہ کی جانب سے جنسی ہراسانی، نشہ آور مشروب پلانے، نجی ویڈیوز ریکارڈ کرنے اور بلیک میلنگ کے الزامات کے تحت شکایت درج کرائی گئی۔

راجاجی نگر پولیس نے اداکارہ کی شکایت کی بنیاد پر ہیمنتھ کمار کو گرفتار کر لیا اور انہیں ریمانڈ پر عدالتی تحویل میں دے دیا۔ تفتیش جاری ہے۔

اداکارہ کا دعویٰ ہے کہ 2022 میں فلم رچی میں لیڈ رول کے لیے معاہدہ ہوا، جس میں دو لاکھ روپے کی قیمت طے اور 60 ہزار روپے ایڈوانس دی گئی۔ تاہم شوٹنگ کے دوران فلم ساز نے مبینہ طور پر دباؤ ڈالا کہ وہ عریاں لباس پہنیں اور فحش مناظر ریکارڈ کریں۔

اداکارہ کے مطابق ہیمنتھ کمار نے مشروب میں نشہ آور چیز ملا کر انہیں پینے پر مجبور کیا، نجی ویڈیوز بنائیں اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔ فلم ساز نے ان کی مرضی کے بغیر کلپس سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کیں اور ذاتی معلومات بھی افشا کیں۔

ہیمنتھ کمار کناڈا فلم انڈسٹری میں ابھرتے ہوئے فلم ساز کے طور پر جانے جاتے ہیں اور اپنی منفرد کہانی سنانے اور بولڈ مناظر دکھانے کی وجہ سے توجہ حاصل کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا