ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں سیز فائر کی کوششیں، وزیراعظم نے اہم مشاورت طلب کر لی

0
164

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ کے سینئر رہنماؤں کو طلب کر لیا تاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے حکمت عملی طے کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب اور سندھ کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم کو قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے واک آؤٹ سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے گا، جبکہ ن لیگی رہنما پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بریفنگ دیں گے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی آج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور صدر آصف زرداری کا پیغام پہنچائیں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر زرداری نے محسن نقوی کو دونوں جماعتوں کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

گزشتہ روز محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں صدر زرداری سے ملاقات کی تھی، جس میں سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی پر گفتگو ہوئی۔

واضح رہے کہ دونوں صوبوں میں سیلاب متاثرین کی امداد کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں۔ سندھ حکومت امداد کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے تقسیم کرنے پر زور دے رہی ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے اس طریقہ کار سے انکار کیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا