کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر بن گئے

0
342

پرتگال سے تعلق رکھنے والے فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور ریکارڈ قائم کرتے ہوئے دنیا کے پہلے ارب پتی فٹبالر کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ امریکی جریدے بلومبرگ کی تازہ ترین بلینیئرز انڈیکس کے مطابق رونالڈو کی دولت کا تخمینہ 1.4 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔

رونالڈو کی دولت میں نمایاں اضافہ اس وقت ہوا جب انہوں نے جون میں سعودی کلب النصر کے ساتھ تقریباً 400 ملین ڈالر مالیت کا نیا معاہدہ کیا۔ 2002 سے 2023 کے دوران رونالڈو نے تنخواہ کی مد میں 550 ملین ڈالر سے زائد کمائے، جبکہ Nike کے ساتھ ایک دہائی پر محیط اسپانسرشپ ڈیل سے انہیں سالانہ تقریباً 18 ملین ڈالر حاصل ہوتے رہے۔ دیگر مشہور برانڈز کے اشتہارات سے بھی انہوں نے 175 ملین ڈالر سے زائد کی آمدنی حاصل کی۔

2023 میں رونالڈو کی مانچسٹر یونائیٹڈ سے سعودی کلب النصر منتقلی نے انہیں فٹبال کی تاریخ کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا کھلاڑی بنایا، جس کا سالانہ معاہدہ 177 ملین پاؤنڈ کا تھا۔ رونالڈو اب مائیکل جارڈن، لیبرون جیمز، ٹائیگر ووڈز اور راجر فیڈرر جیسے دیگر کھیلوں کے ارب پتی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا