علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو بھیج دیا

0
378

علی امین گنڈا پور نے اپنا استعفیٰ گورنر خیبرپختونخوا کو بھیج دیا۔

علی امین گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے  ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان کی امانت تھی ، بانی پی ٹی آئی کے حکم کے مطابق امانت ان کو واپس کرکے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں۔

  سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی نےکہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو استعفیٰ دینے کا حکم دیا ہے، سمجھتے ہیں کہ علی امین کے لیے بھی بہتر ہے کہ یہ عہدہ اب چھوڑ دیں، ہم نے ایک نئی پالیسی کا اعلان کرنا ہے اور نئی شروعات کرنی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی دشواری نہیں ہوگی، علی امین استعفیٰ دیں گے اور اسمبلی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب کرے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا