راولپنڈی سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ کا افتتاح

0
210

پبلک ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ کے لیے ایک اور مثبت قدم اٹھا لیا ہے۔ پی ایچ اے نے سکستھ روڈ فلائی اوور کے نیچے پیڈل ٹینس کورٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں مہمانِ خصوصی محترمہ طاہرہ اورنگزیب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ اور ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا نے شرکت کی۔ تقریب میں معززینِ شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

شرکاء نے اس منصوبے کو شہریوں کے لیے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین اقدام قرار دیا۔

پی ایچ اے کے مطابق ٹینس کورٹ کا ڈیزائن اور ٹرف جدید معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، جبکہ شہریوں کی سہولت کے لیے کار پارکنگ اور رات کے اوقات میں روشن لائٹس کا بھی جامع انتظام کیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا