سابق سینیٹر مشتاق احمد کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پُرجوش استقبال

0
206

اہلِ غزہ کی امداد لے جانے اور اسرائیلی محاصرہ توڑنے کی مہم میں شریک سابق سینیٹر مشتاق احمد کے استقبال کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر شہریوں کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

شرکاء نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔ شہری پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے مشتاق احمد کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

ایئرپورٹ پر خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ شہریوں نے کہا کہ مشتاق احمد نے عالمی سطح پر امت مسلمہ اور فلسطینی عوام کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا، اسی لیے عوام ان کی حمایت میں ایئرپورٹ پر جمع ہوئے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا