پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ان کے پاس وزیراعلیٰ کا آفیشلی کوئی استعفیٰ موصول نہیں ہوا۔ دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب بھی استعفیٰ آئے گا، وہ قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔
گورنر نے ملٹری سیکرٹری کو استعفیٰ موصول ہونے کی خبروں کو فیک نیوز قرار دیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے وزیراعلیٰ امیدوار کا اعلان اپوزیشن لیڈر ہی کر سکتے ہیں اور آج پوری پی ٹی آئی یوم نجات منا رہی ہے۔






