پشاور میں سٹیج اداکارہ قتل

0
246

پشاور میں رنگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں اسٹیج اداکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانا مچنی گیٹ کی حدود رنگ روڈ  پیش آیا جہاں ملزمان نے رکشہ پر فائرنگ کی۔ پولیس نے بتایاکہ فائرنگ سے اسٹیج ڈانسر منیبہ شاہ جاں بحق ہوگئیں جبکہ رکشہ ڈرائیور  زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے تاہم شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا