سرحد پر افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، طالبان لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار

0
341

پاک افغان بارڈر: افغانستان کی جانب سے انگور اڈا، باجوڑ، کرم، دیر، چترال اور بارام چاہ کے علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا مقصد خوارج کی تشکیلوں کو بارڈر پار کروانا بتایا گیا ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے چوکس پوسٹوں سے بھرپور جواب دیتے ہوئے متعدد افغانی پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے نتیجے میں درجنوں افغان فوجی اور خوارج ہلاک ہوئے جبکہ طالبان متعدد لاشیں اور پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ افغانستان کی جانب سے جارحیت اُس وقت کی گئی جب افغان وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا