ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی

0
137

اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے کوچ سلمان اقبال بٹ پر ایتھلیٹکس کی تمام سرگرمیوں میں حصہ لینے سے تاحیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فیصلے سے ورلڈ ایتھلیٹکس، ایشین ایتھلیٹکس اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے سیکرٹری پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن سید حبیب شاہ پر بھی 10 سال کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

یہ فیصلہ بنیادی طور پر ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے آئین کی سنگین خلاف ورزیوں کے باعث کیا گیا۔ سلمان اقبال بٹ اور سید حبیب شاہ نے پنجاب ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے انتخابات 29 اگست کو اس طریقۂ کار کے خلاف کرائے جو فیڈریشن کے آئین میں وضع ہے۔ حالانکہ سلمان بٹ خود اسی آئین پر دستخط کرنے والوں میں شامل تھے، اس کے باوجود انہوں نے قانونی تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انتخابات کا اعلان کیا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے 30 اگست کو دونوں کو خط کے ذریعے آگاہ کیا کہ انتخابات کے لیے مقررہ آئینی طریقہ اپنایا جائے، لیکن انہوں نے اس ہدایت پر عمل نہیں کیا۔ معاملہ سنگین ہونے پر فیڈریشن نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے دونوں افراد کو صفائی اور مؤقف پیش کرنے کے لیے طلب کیا مگر وہ کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے۔ کمیٹی نے دستیاب ریکارڈ اور صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کی بنیاد پر فیڈریشن کی ایگزیکٹیو کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ سلمان اقبال بٹ پر تاحیات پابندی اور سید حبیب شاہ پر دس سال کی پابندی عائد کی جائے، تاکہ بدانتظامی، آئین شکنی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی حوصلہ شکنی ہو۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا