پشین:ٹریفک حادثہ ، 3 مزدور جاں بحق، 22 زخمی

0
142

بلوچستان کے ضلع پشین میں توبہ اچکزئی کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تین مزدور جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے، جن میں سے 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹریکٹر کی بریک فیل ہوگئی اور وہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر گہرائی میں جاگری۔ ٹریکٹر پر سوار تمام افراد مزدوری کے لیے جارہے تھے۔

لیویز فورس اور مقامی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر پشین ہسپتال منتقل کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق تقریباً 25 مزدور ٹریکٹر پر سوار تھے، اور ڈرائیور نے گاڑی روکنے کی کئی کوششیں کیں لیکن ناکام رہا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا