ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی وفود کا این ڈی ایم اے کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

0
213

ترکیہ اور آذربائیجان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی وفود نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر (NEOC) اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے انہیں بریفنگ دی۔

مشترکہ وفد کی قیادت ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر پروفیسر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی اسپیکر صاحبا غفوروا کر رہے تھے۔ قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے وفد کو پاکستان کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ فریم ورک، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور قبل از وقت انتباہی نظام کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔ ان کو مون سون 2025 کے دوران 30 لاکھ سے زائد افراد کے بروقت انخلا اور کامیاب آپریشنز پر بھی آگاہ کیا گیا۔

وفد کو باہمی تعاون، علاقائی روابط، معلوماتی تبادلے، تربیتی ورکشاپس اور بین الاقوامی مشقوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

ترکیہ اور آذربائیجان کے نمائندوں نے این ڈی ایم اے کی ٹیکنالوجی، صلاحیت سازی اور انسانی جانوں کے تحفظ کے اقدامات کو سراہا۔ دونوں ممالک نے پاکستان کے ساتھ ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اور استعداد کار میں اضافے کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا