شرم الشیخ میں شہباز شریف اور محمود عباس کی خوشگوار ملاقات

0
329

شرم الشیخ میں امن سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیرِاعظم شہباز شریف کی فلسطینی صدر محمود عباس سے خوشگوار اور غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی موجود تھے۔

صدر محمود عباس نے پاکستان کی سیاسی و سفارتی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنے پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ پاکستان اور فلسطین کے درمیان برادرانہ تعلقات دیرینہ اور مثالی ہیں۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے غزہ کے عوام کی بہادری اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

فریقین نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے خطے کے امن اور فلسطینی ترقی کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا