پنجاب کابینہ میں توسیع، دو نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

0
373

لاہور میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزرا رانا محمد اقبال اور منشا اللہ بٹ سے ان کے عہدوں کا حلف لیا۔

گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد، ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری پنجاب اور پوری صوبائی کابینہ موجود تھی۔

وزیراعلیٰ کی حال ہی میں مقرر کی جانے والی ایڈوائزر انوشہ رحمان نے بھی تقریب میں شرکت کی، جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب نے تقرر نامہ پڑھ کر سنایا۔

حلف برداری تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا