صدر آصف زرداری سے ترکیہ اور آذربائیجان کے پارلیمانی سپیکرز کی ملاقات

0
234

اسلام آباد میں ترکیہ اور آذربائیجان کی پارلیمانوں کے اسپیکرز نے صدر آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔

ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر ڈاکٹر نعمان کرتلمش اور آذربائیجان کی ملی مجلس کی چیئرپرسن صاحبہ غفارووا نے صدر مملکت سے علاقائی تعاون اور باہمی تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان ترکیہ اور آذربائیجان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلقات مشترکہ عقیدے، باہمی اعتماد اور امن و خوشحالی کے جذبے پر مبنی ہیں۔

صدر نے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کو سہ فریقی اسپیکرز کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔ صاحبہ غفارووا نے آذربائیجان کی قیادت کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستانی پارلیمانی وفد کو باکو کے دورے کی دعوت بھی دی۔

آصف زرداری نے بتایا کہ ترکیہ کی خصوصی اقتصادی زونز میں دلچسپی خوش آئند ہے اور جلد ایک زون کا نام “صدر رجب طیب ایردوان اسپیشل انڈسٹریل زون” رکھا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا